صحیح سلامت
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - تندرست، زندہ، آفات سے محفوظ۔ "اس روز ہم لوگوں نے بڑی مشکل سے بخاری صاحب کو گورنر جنرل ہاؤس سے صحیح سلامت باہر نکالا۔" ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٦٤٧ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق دو اسمائے صفت 'صَحیح' اور 'سلامت' ملنے سے مرکب نسبتی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٨٨٥ء کو "محصنات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - تندرست، زندہ، آفات سے محفوظ۔ "اس روز ہم لوگوں نے بڑی مشکل سے بخاری صاحب کو گورنر جنرل ہاؤس سے صحیح سلامت باہر نکالا۔" ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٦٤٧ )